اسلام آباد: نجی یونیورسٹی کے ہاسٹل کے واش روم میں دم گھٹنے سے طالبعلم جاں بحق ہوگیا، ذرائع کے مطابق واش روم میں گیزر سے لیکج کے باعث کاربن مونوآکسائیڈ گیس جمع ہوگئی تھی۔
ذرائع کے مطابق سی ایس فرسٹ سمسٹر کا طالبعلم محمد عثمان واش میں نہانے گیا، واش روم جاتے ہی کچھ دیر کے بعد دم گھٹنے سے طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔
مذکورہ واقعے کے بعد تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ گئی، واقع کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے، طالبعلم سرگودھا کا رہائشی تھا، لاش پمز اسپتال منتقل کردی گئی۔
دوسری جانب پاکستان نژاد امریکی خاتون وجیہ سواتی کے سابق شوہر نے قتل کا اعتراف کرلیا۔
سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کے مطابق ملزم نے جائیدادکے تنازعے پر خاتون کو تھانہ مورگاہ کی حدود سے اغوا کیا اور دوسرے ہی روز قتل کردیا، لکی مروت سے نعش برآمد کرلی ہے۔
سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون 16اکتوبر کو پاکستان پہنچیں، خاتون کے سابقہ شوہر رضوان حبیب نے زمین کے تنازعے دو نومبر کو خاتون کو اغوا کرکے قتل کردیا اور نعش کو لکی مروت لے جاکر دفنایا۔
ملزم نے چار، روز جسمانی ریمانڈ کے، دوران قتل کا اعتراف کیا، خاتون کے بیٹے کی مدعیت میں خاتون کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ موگارہ میں درج کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سابقہ سی پی او راولپنڈی محمد احسن کی تعیناتی کے دوران معاملے پر راولپنڈی پولیس روایتی ٹال مٹول کرتی رہی۔
مزید پڑھیں: کراچی میں ایک سال کے دوران جرائم کی شرح میں مزید اضافہ، 24ہزار سے زائد موبائل چھن گئے