تھانہ شالیمارکی حدود میں میٹرک کے طالب کو بد فعلی کا نشانہ بنا دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تھانہ شالیمارکی حدود میں میٹرک کے طالب کو بد فعلی کا نشانہ بنا دیا گیا
تھانہ شالیمارکی حدود میں میٹرک کے طالب کو بد فعلی کا نشانہ بنا دیا گیا

اسلام آباد:تھانہ شالیمار کی حدود سیکٹر ایف ٹین تھری میں میٹرک کے طالب علم کو اغوا کرکے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان دوران بدفعلی متاثرہ طالب علم کی نازیبا ویڈیو بناتے رہے اور دباؤ ڈالتے رہے کہ آئندہ جب بھی بلائیں گے آنا پڑے گا ورنہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کریں گے۔

ایم ایم نیوز سے رابطہ کرکے متاثرہ بچے کے والد ظہور احمد نے بتایا کہ میرا بیٹا محمد ابراہیم جس کی عمر 15 سال ہے اور وہ میٹرک کا طالب علم ہے آئی ایم سی بی سکول سیکٹر ایف الیون میں زیر تعلیم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مورخہ 06/12/2021 کو میرا بیٹا سکول پڑھنے گیا اسکول میں چھٹی ہونے کے بعد جب گھر واپس نہ آیا تو میں اس کو تلاش کرنے اسکول گیا وہاں سے پتہ چلا لا کہ اسکول میں چھٹی ہو گئی ہے اور تمام بچے چلے گئے ہیں۔

میں رات گئے تک اپنے بیٹے کو تلاش کرتا رہا تقریبا ًرات 9 بجے میرا بیٹا روتا ہوا گھر آیا جو سہما ہوا تھا ڈرا ہوا تھا، میرے بیٹے نے میرے اصرار کرنے پر بتایا کہ دن 2بج کر تیس منٹ پر سکول میں چھٹی ہونے کے بعد میں گیٹ کے باہر آیا تو دو لڑکے کے جو موٹر سائیکل پر سوار تھے انہوں نے زبردستی مجھے موٹرسائیکل پر بٹھایا اور میری آنکھوں پر رومال باندھ دیا۔

بچے کا کہنا تھا کہ مجھے نا معلوم جگہ پر لے گئے، وہاں پر ان کے مزید پانچ ساتھی موجود تھے جنہوں نے مجھے پستول دکھا کر میرے زبردستی کپڑے اتار کر میری برہنہ ویڈیو بنائی،ایک لڑکے نے میرے ساتھ بدفعلی بھی کی اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے کہ اگر آپ نے کسی کو بتایا تو آپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے۔

بد فعلی کا شکاربچے نے بتایا کہ ملزمان مجھے برہنہ ویڈیوز دکھاتے رہے،پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف بد فعلی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ریپ گینگ شیشہ کیفے میں موجود ہوتا ہے،ہم نے گزشتہ روز متاثرہ بچے سے بدفعلی کرنے والے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے،وہ اسکول کے باہر ایک نئے شکار کی تلاش میں تھے۔

پولیس کے مطابق تمام ملزمان کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے،توقع ہے کہ بڑے انکشافات سامنے آئیں گے، جب کہ متاثرہ بچے کے والد ظہور احمد کا کہنا ہے کہ میرے بچے سے بدفعلی کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دلوا کر نشان عبرت بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: مہک نور، سلک، زارا خان و دیگرکی برہنہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر لیک، گرفتار ملزم کے اہم انکشافات

متاثرہ بچے کے والد نے آئی جی پولیس اسلام آباد سے اپیل کی کہ ملزمان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے اور کیس کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے۔

Related Posts