ضد، جھوٹی انا، بغض، نفرت کی سوچ نے ملک کو نقصان پہنچایا، آصف زرداری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوجی جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ناقابل معافی ہیں، آصف زرداری
فوجی جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ناقابل معافی ہیں، آصف زرداری

کراچی: سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر دیئے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج قائداعظمؒ کے فلسفے پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ عوام کی مرضی کے بغیر ان پر حکومت مسلط کرنے کا نقصان ملک کو ہورہا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور بینظیر بھٹو شہید نے ہمیں وطن پرستی کا نظریہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام شہید بھٹو کی یاد دلاتا رہے گا۔ پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی بینظیر بھٹو شہید کی یاد دلاتی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ضد، جھوٹی انا، بغض، نفرت کی سوچ نے ملک اور قوم کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط، مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان کے لئے وفاق کی تمام اکائیوں سے انصاف کرنا ہوگا۔ آئین کی 18ویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان اعتماد کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ملک کی تعمیر، ترقی اور وطن پر جان قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے۔

رہنما پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ 1973ء کے آئین پر عمل کرنے سے ریاست مضبوط ہوگی، سماجی اور معاشی انصاف ریاست کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ کاکراچی کے3بڑے ہسپتالوں کاانتظام سنبھالنے کیلئے وفاق سے بات چیت کا فیصلہ

Related Posts