صحافی اجے کمار لالوانی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں، سید ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیماڑی ضلع کی ترقی پر سندھ حکومت بھرپور توجہ دے رہی ہے،سید نا صر حسین شاہ
کیماڑی ضلع کی ترقی پر سندھ حکومت بھرپور توجہ دے رہی ہے،سید نا صر حسین شاہ

سکھر: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہے صحافی اجے کمار لالوانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،جو بھی لوگ اس واقعے میں ملوث ہیں انہیں سخت سے سخت سزائیں دلوائی جائیں گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار صالح پٹ میں سوگوار خاندان سے اظہارِ افسوس کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ورثا اور صحافی برادری کے ساتھ ہے اور دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واقعے کا نوٹس لیا اور وزیر اعلیٰ سندھ کو خصوصی ہدایات دیں ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے، ورثا اور صحافی برادری جس طرح مطمئن ہو گی تحقیقات کروائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ورثا اور صحافی برادری کے اعتراضات کے بعد اچھی شہرت کے سینیئر پولیس افسر امجد شیخ کو تحقیقاتی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے. انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ حق اور انصاف ہو اور اجے کمار لالوانی کا خون رائیگاں نہ جائے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ملزمان چاہے کتنے بااثر ہوں، چاہے کسی سے بھی وابستگی کیوں نہ ہو وہ بچ نہیں سکے گا. صحافیوں پر مقدمات پر صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے بھر میں صحافیوں پر ایف آئی آر درج ہوئی ہیں جس کا وزیر اعلی سندھ نوٹس لیتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود پر بھرپور توجہ دے رہی ہے. چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس سلسلے میں خصوصی ہدایات دی ہیں،صحافیوں کے تحفظ کیلئے سندھ جنرلسٹ پروٹیکشن بل پر کام کر رہے ہیں۔انشورنس اور صحت کارڈ کے اجرا پر بھی کام جاری ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ صحافی فرنٹ لائن ورکرز ہیں اور رپورٹر اور کیمرہ مین فیلڈ میں کام کرتے ہیں. سندھ حکومت میڈیا ورکرز کو کرونا ویکسین کی سہولت ترجیحی بنیادوں پر فراہم کر ے گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ کے آئی جی پولیس سے کسی قسم کے اختلافات نہیں، ہم آئی جی سندھ اور پولیس کو سپورٹ کرتے ہیں. صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں امن امان کی صورتحال بہت بہتر ہے، کچھ واقعات ہوتے ہیں سندھ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ اس قسم کے واقعات بھی نہ ہوں۔

Related Posts