ترکی میں شدید زلزلہ، متعدد عمارتیں تباہ، ہلاکتوں کا خدشہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Strong earthquake strikes Aegean Sea rattles Turkey, Greece

انقرہ :ترک شہر ازمیر کے گردو نواح میں میں 7 شدت کا زلزلہ ،متعدد عمارتیں منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں، زلزلے کے بعد لوگ سڑکوں پر آگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 16اعشاریہ 5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے ترکی کے مغربی ساحل پر محسوس کیے گئے۔ زلزلوں کے جھٹکے بلغاریہ اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔

اے ایف اے ڈی نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز صوبہ ازمیر کے ساحل سے تقریبا 17 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا ، جس کی گہرائی 16 کلومیٹر تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ گہرائی 10 کلومیٹر ہے اور مرکز کا مرکز ترکی کے ساحل سے 33اعشاریہ 5 کلومیٹر دور تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ زلزلے کے بعد ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں لوگ سڑکوں پر آگئے۔ شہر کے میئر نے بتایا کہ ازمیر میں کم از کم 20 عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

مزید پڑھیں: امریکا نے ترکی کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیدیا

ترک وزیر داخلہ نے بتایا کہ زلزلے کے بعد بورنوفا اور بائرکلی میں عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے لیکن زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

 

Related Posts