پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو زبردست تیزی کا سلسلہ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX stays bullish, gains over 500 points in early trading
PHOTO:ONLINE

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جمعہ کو زبردست تیزی کا سلسلہ جاری رکھا، کے ایس ای 100 انڈیکس کھلنے کے پندرہ منٹ کے اندر 1666اعشاریہ 49 پوائنٹس بڑھ کر 120613اعشاریہ 29 کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

صبح 9:45 بجے اسٹاک مارکیٹ 120604اعشاریہ 60 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی جس میں 1اعشاریہ 4% کا مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملی۔

گزشتہ روزحکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی نے اسٹاک مارکیٹ کو متحرک کیا اور تیزی کا یہ رجحان جاری ہے۔ پچھلے سیشن میں 100 انڈیکس نے جمعرات کو تیزی کا رجحان دیکھا، جب یہ 1131اعشاریہ 36 پوائنٹس بڑھ کر 118938اعشاریہ 11 پوائنٹس پر بند ہواجو پچھلے تجارتی دن میں 117806اعشاریہ 75 پوائنٹس کے مقابلے میں 0اعشاریہ 96 فیصد کی معمولی مثبت تبدیلی ہے۔

اس دن مجموعی طور پر 422702593 حصص کی خرید و فروخت ہوئی جبکہ پچھلے تجارتی دن میں 329990527 حصص کا لین دین ہوا تھا۔ حصص کی قیمت 28اعشاریہ 211 ارب روپے رہی ۔

اسٹاک مارکیٹ میں 452 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہواجن میں سے 247 کمپنیوں نے منافع حاصل کیا اور 154 کمپنیوں کو نقصان اٹھانا پڑا جبکہ 51 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

سب سے زیادہ ٹریڈ ہونے والی تین کمپنیاں سوئی سدرن گیس اور پاک الیکٹران تھیں۔ فلپ موریس (پاکستان) لمیٹڈ فی حصص قیمت میں 81اعشاریہ 16 روپے کا اضافہ دیکھتے ہوئے 892اعشاریہ 71 روپے پر بند ہوا جبکہ دوسری سب سے زیادہ بڑھنے والی کمپنی سیمینز (پاکستان) انجینئرنگ رہی، جس کی حصص قیمت میں 69اعشاریہ 32 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 1,583اعشاریہ 82 روپے پر بند ہوئی۔

یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ نے فی حصص قیمت میں 81اعشاریہ 06 روپے کی کمی دیکھی جس کے بعد اس کی قیمت 22920اعشاریہ 05 روپے رہی جبکہ دوسری کمپنی سروسز انڈسٹریز لمیٹڈ نے فی حصص قیمت میں 51اعشاریہ 44 روپے کی کمی دیکھی اور یہ 1197اعشاریہ 56 روپے پر بند ہوئی۔

Related Posts