محرم کے جلوسوں کو روکنے کیلئے سرینگر میں سخت پابندیاں نافذ کردی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
فرقوں کی بھول بھلیوں سے نکلو، صرف قران و سنت کو اپناؤ
zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محرم کے جلوسوں کو روکنے کیلئے سرینگر میں سخت پابندیاں نافذ کردی گئیں
محرم کے جلوسوں کو روکنے کیلئے سرینگر میں سخت پابندیاں نافذ کردی گئیں

سرینگر:غیرقانونی طور پر بھار ت کے زیر انتظام جموں کشمیر میں قابض بھارتی حکام نے محرم الحرام کے جلوسوں کو روکنے کیلئے سرینگر میں سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے آٹھ تھانوں بٹہ مالو، شہید گنج، کرن نگر، مائسمہ، کوٹھی باغ، شیر گڑی، کرالہ کھڈاور رام منشی باغ کی حددوں میں آنے والے علاقوں میں پابندیا ں انتہائی سخت کر دی گئیں۔

گاڑیوں کی آمد و رفت اور لوگوں کو محرم کے جلوس نکالنے سے روکنے کیلئے سڑکوں پر خار دار تاریں بچھا دی گئیں۔ بٹہ مالو، ریڈینسی روڑ، ڈلگیٹ، رام منشی باغ اور مائسمہ میں مرکزی شاہرہوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔

پابندیوں کی وجہ سے سرینگر کے تجارتی گھڑ لال چوک میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہیں۔ شہرمیں بڑی تعداد میں تعینات بھارتی فوجی اور پولیس اہلکارمسافروں اور راہگیروں کی جامہ تلاشی کے علاوہ انکے شناختی کارڑ چیک کر رہے ہیں۔

قابض فورسز اہلکاروں نے جگہ جگہ نئی چیک پوسٹیں بھی قائم کر لی ہیں۔ یاد رہے کہ 1990سے قبل 8ویں محرم الحرام کا جلوس سرینگر کے علاقے شہید گنج سے شروع ہو کر مختلف علاقوں سے گزرنے کے بعد امام بارگارہ ڈلگیٹ پر اختتام پذیر ہوا ہے لیکن قابض بھارتی انتظامیہ نے گزشتہ تیس برس سے محرم کے جلوسوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Related Posts