سیز فائر کی خلاف کی گئی تو سخت رد عمل دیا جا ئے گا، اسرائیلی وزیر اعظم کی دھمکی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیز فائر کی خلاف کی گئی تو سخت رد عمل دیا جا ئے گا، اسرائیلی وزیر اعظم کی دھمکی
سیز فائر کی خلاف کی گئی تو سخت رد عمل دیا جا ئے گا، اسرائیلی وزیر اعظم کی دھمکی

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا ہے کہ حماس کی جانب سے اگر سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی تو پہلے سے زیادہ سخت حملہ کریں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حماس کی جنگ بندی کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل دیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت کرنے پر امریکا کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور مستقبل میں بھی دونوں ممالک مل کر کام کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ میں تباہ ہونے والے علاقوں کی ازسر نو مرمت کے لیے عالمی امداد فراہم کریں گے تاہم اس بات کی بھی یقین دہانی کراتے ہیں کہ اس امداد سے حماس کو کوئی تقویت حاصل نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ شدید لڑائی کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا تھا، تاہم اس دوران غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 248 فلسطینی شہید ہوئے،جن میں 66 بچے بھی شامل ہیں۔جب کہ حماس کے راکٹ حملوں میں دو بچوں سمیت 12 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔

Related Posts