سندھ میں آج دوپہر 12بجے سے سہ پہر 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Lockdown can be eliminated in country, Ajmal Baloch

کراچی: مساجد میں لوگوں کو جمع ہونے سے روکنے کے لئے حکومت سندھ آج 12 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک سخت لاک ڈاؤن نافذ کرے گی۔

جمعہ کی نماز کے دوران لوگوں کو وائرس پھیلانے سے روکنے کے لئے مکمل اور سخت لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ان تین گھنٹوں کے دوران تمام دکانیں ، کاروباری مراکز،  کھانے پینے کی اشیاء اور میڈیکل اسٹورز سمیت تمام دکانیں اور دفاتر بند رہیں  گے۔ 

خاص طور پر نمازِ جمعہ کے لئے تین گھنٹے کا سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔ اس معاملے میں حکومت کے ساتھ ساتھ اسلامی علماء نے بھی لوگوں کو اپنے گھروں میں قیام اور نماز ادا کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

حکومت نے حکام کو قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم بھی دیا۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 2450 ہو گئی، 35 افراد جاں بحق

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر پولیس نے اب تک کم از کم 289 افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

حکومت سندھ کورونا وائرس  کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عوام کی غیر ضروری نقل و حرکت سے بچنے کے لئے وقتاً فوقتاً احکامات جاری کرتی رہی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 کی دفعہ 3 کی شق (1) کے تحت نافذ کیا گیا ہے۔

Related Posts