اغواء کے واقعات کی روک تھام کےلیے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے، خرم شیر زمان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اغواء کے واقعات کی روک تھام کےلیے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے، خرم شیر زمان
اغواء کے واقعات کی روک تھام کےلیے سخت فیصلوں کی ضرورت ہے، خرم شیر زمان

کراچی: کورنگی زمان ٹاؤن میں 6 سالہ بچی کی اغواء کے بعد تشدد زدہ لاش ملنے کا معاملہ، پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے  واقعے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اغواء کے واقعات کی روک تھام کیلئے حکومتی سطح پر سخت فیصلوں کی ضرورت ہے۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ بچی اغواء کے بعد پولیس کی غیر سنجیدگی قابلِ مذمت ہے، پولیس ملزمان کیخلاف پکی ایف آئی آر درج کرے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے کچا مقدمہ صوبے کے نظامِ انصاف پر سوالیہ نشان ہے، آئی جی سندھ واقعے کا فوری نوٹس لیں۔

رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ ملزمان کی تلاش کیلئے ایک ٹیم تشکیل دیں، پولیس کی سُستی شہر کے معصوم بچوں کی زندگیوں کیلئے خطرہ بن چکی ہے۔

Related Posts