کراچی کی ان 3 سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر سخت پابندی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pillion riding banned in Karachi
PRO PAKISTANI

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی 3 اہم سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر پابندی عائد کی جارہی ہے۔

پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے پیش نظر اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ شہر کی 3 سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کو واپس بھیجا جائیگا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر شہر کی 3 سڑکوں کو ماڈل بنارہے ہیں۔ کلفٹن برج سے 2 تلوار تک بغیر ہیلمٹ داخلے پر پابندی ہوگی۔

کراچی کی دوسری ماڈل سڑک پی آئی ڈی سی سے سعودی قونصلیٹ جبکہ تیسری سڑک شارع فیصل ہوگی۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور خاص طور پر موٹرسائیکل سواروں کے نقصان کو روکنا ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ چند ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ان حادثات میں عام طور پر موٹرسائیکل سوار زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کی پابندی کے حوالے سے اقدامات تو شروع کردیئے گئے ہی تاہم حادثات کا سبب بننے والی سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے تاحال ہوئی اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے۔

Related Posts