اسٹریٹ کرمنلز سڑکوں پر، شاہین فورس اور ایس ایس یو کے کمانڈر غائب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹریٹ کرمنلز سڑکوں پر، شاہین فورس اور ایس ایس یو کے کمانڈر غائب
اسٹریٹ کرمنلز سڑکوں پر، شاہین فورس اور ایس ایس یو کے کمانڈر غائب

شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی شاہین فورس اور حساس مقامات پر ایس ایس یو کے کمانڈر تعینات کرنے کا فیصلہ بھی شہر میں ہونے والی وارداتوں کا کچھ نہ بگاڑ سکا۔

اسٹریٹ کرائمز سے پریشان شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں سڑکوں پر چور لٹیرے تو نظر آتے ہیں لیکن ان سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی فورس کہیں نہیں نظر آتی۔

شہریوں کی جانب سے لگائے گئے کیمروں میں روزانہ درجنوں وارداتیں ریکارڈ ہوتی ہیں لیکن پولیس کے اعلیٰ حکام کراچی کے جرائم کو کم ثابت کرنے پر زیادہ اصرار کرتے نظر نہیں آرہے ہیں۔

شہر میں خواتین کے ساتھ بھی لوٹ مار کے واقعات میں تیزی آگئی ہے، یہی نہیں بلکہ ملزمان اب اتنی آزادی کے ساتھ وارداتیں کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ خواتین سے زیورات اتارنے کے لیے کٹر بھی واردات کے دوران ساتھ لاتے ہیں۔

شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے، جبکہ ملزمان شہریوں کی جان لینے سے بھی  دریغ نہیں کرتے اس لیے شہریوں نے خود ہی فیصلہ کرنا شروع کردیا ہے، چند روز قبل اورنگی اور کورنگی میں شہریوں نے 6 ملزمان کو پکڑ کر مار ڈالا۔

مارے جانے والے 6 افراد کی جب شناخت ہوئی تو پتہ چلا کہ ایک ملزم کا تعلق اندرونِ سندھ سے جبکہ دوسرے کا تعلق بلوچستان سے تھا۔ ملزمان وارداتوں کے بعد فرار ہوجاتے تھے جبکہ پیسے ختم ہونے کے بعد دوبارہ وارداتیں کرتے تھے۔

Related Posts