وہ ستری ہے، اپنی مرضی سے آتی ہے، ستری 2 کے اشتہار میں کس نئی بات کا اعلان کیا گیا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ستری 2
(فوٹو: آن لائن، بالی ووڈ ہنگامہ)

بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم ستری 2 کا اشتہار جاری کردیا گیا ہے جس میں اداکارہ شردھا کپور کا کہنا ہے کہ وہ ستری ہے، اپنی مرضی سے آتی ہے، اور اب ایمازون پرائم پر بھی دستیاب ہے۔

بھارتی فلم ستری 2 نے باکس آفس پر ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے جس نے شاہ رخ خان کی فلم جوان اور پٹھان سمیت متعدد بڑی بڑی فلموں کے ریکارڈز توڑ دئیے۔ ستری 2 کے اشتہار کی ویڈیو میں اداکارہ شردھا کپور، اپار شکتی کھرانا اور دیگر فنکاروں نے اداکاری کی۔

گزشتہ روز یوٹیوب پر ایمازون پرائم ویڈیو انڈیا کی جانب سے جاری کیے گئے اشتہار میں دو اداکار ستری 2 کی مرکزی ہیروئن کو بلانے کیلئے شمع جلا کر بیٹھتے ہیں اور بلانے کے ساتھ ساتھ خوف کا بھی اظہار کرتے ہیں کیونکہ ستری یعنی شردھا کپور کا کردار ڈائن کا ہے۔

ایک جانب اپنی کسی ضرورت کے باعث دونوں کردار شردھا کپور کو بلانے پر مجبور ہیں تو دوسری جانب انہیں سرکٹے انسان اور ستری 2 جیسی خوفناک ڈائن سے اپنی جان جانے کا بھی خطرہ ہے۔ دونوں کردار شمع جلا کر اونچی اونچی آواز میں او ستری آنا کی آوازیں لگاتے ہیں۔

اچانک دروازہ کھلتا ہے ، پھر ایک گملا خود بخود ہوا میں بلند ہو کر زمین پر جا گرتا ہے جسے کسی نے اسے آہستہ سے اٹھایا اور پھر زمین پر دے مارا ہو۔ پھر ایک ہتھوڑا بھی فضا میں بلند ہوتا ہے اور آخر میں ستری آجاتی ہے۔ اشتہار کی ویڈیو کو یوٹیوب پر ہزاروں بار دیکھا جاچکا ہے۔

 

Related Posts