تاجر برادری کی وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملکی دفاع بہادر اور تربیت یافتہ فوج کے ہاتھ میں ہے، وزیراعظم
ملکی دفاع بہادر اور تربیت یافتہ فوج کے ہاتھ میں ہے، وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملک کے اہم کاروباری رہنماؤں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں،کاروباری وفد نے  وزیرِ اعظم کی تاجر برادری سے مسلسل ملاقاتوں اور بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی کو سراہتے ہوئے انہیں کاروباری براددی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

 وزیرِ اعظم عمران خان سے ملک کے مختلف ایوان صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے وفد نے ملاقات کی۔ مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی و دیگر سینئر افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔

اس موقع پروزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیب سے متعلق کاروباری برادری کے تحفظات کے حل کے لئے لائحہ عمل بنالیا، کا روباری برادری حکومت کی مظبوط ساتھی اور ملکی ترقی کے لیے اہمیت کی حامل ہے،

تاجر برادری نے  معیشت کی بہتری اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لانے خصوصا برآمدات کو بڑھانے کے حوالے سے وزیر اعظم کو مختلف تجاویز پیش کیں، انہوں نے وزیرِ اعظم کی تاجر برادری سے مسلسل ملاقاتوں اور بزنس کمیونٹی کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی کو سراہتے ہوئے انہیں کاروباری براددی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کی زیر میزبانی میں آرمی آڈیٹوریم میں معیشت اور سیکیورٹی کے باہمی اثر و نفوذ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں حکومت کی معاشی ٹیم اور ملک کے کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیمینار کے انعقاد کا مقصد ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تجاویز تیار کرنا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایسے مباحثوں کا مقصد تمام فریقین کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، اقتصادی ٹیم نے تاجر برادری کو حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

سیمینار سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کا تعلق معیشت سے ہے اور ملک میں داخلی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے اقتصادی سرگرمیوں پر اثرات مرتب ہوئے ہیں، آرمی چیف نے کہا کہ  نجی اور سرکاری اداروں میں بڑھتے ہوئے  روابط مثبت اقدام ہیں۔

Related Posts