انوکھا انتقام، مرد نے بیوی بھگانے والے شخص کی بیوی بھگا لی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں انتقام کا ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شادی شدہ خاتون اپنے آشنا کے ساتھ بھاگی تو انتقاماً اس خاتون کے شوہر نے بیوی کے اس آشنا کی بیوی سے ہی شادی کرلی۔

بھارتی ریاست بہار کے کھگڑیا ضلع میں روبی دیوی نامی خاتون کی شادی نیرج سے 2009 میں ہوئی تھی۔ جوڑے کے چار بچے تھے۔

تاہم نیرج کو بعد میں پتہ چلا کہ اس کی بیوی کا مکیش نامی شخص کے ساتھ چکر چل رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسپانسر حج اسکیم کیلئے 50 فیصد کوٹا، درخواست وصولی کا اعلان اگلے ہفتے متوقع

فروری 2022 میں روبی نے مکیش کے ساتھ بھاگ کر شادی کرلی۔

جب نیرج کو پتہ چلا تو اس نے مکیش کے خلاف بیوی کے اغوا کی رپورٹ درج کرائی۔

نیرج نے کہا کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے گاؤں کی پنچایت بلائی گئی تھی، لیکن مکیش راضی نہیں ہوا اور تب سے وہ فرار ہے۔

دوسری جانب مکیش بھی شادی شدہ تھا اور اس کے دو بچے تھے۔

بدلہ لینے کے لیے نیرج نے گزشتہ ماہ مکیش کی ہی بیوی سے شادی کرلی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مکیش کی بیوی کا نام بھی روبی ہے۔

Related Posts