کرائے پر بیوی حاصل کرنے کی عجیب رسم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو انڈین میڈیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارت میں ایسی کئی رسموں اور روایتوں پر آج بھی عمل درآمد کیا جاتا ہے جسے سن کر اور دیکھ کر سب حیران ہوجاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک رسم نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے، جس کے تحت کرائے پر بیوی حاصل کی جاتی ہے۔

موقر آج کے مطابق بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک ایسا گاؤں ہے، جہاں خواتین کو پیسوں کے عوض دلہن بنایا جاتا ہے۔ ریاست کے شیوپوری گاؤں میں ایک رسم ’ڈھادیچا پرتھا‘ ہے، اس کے ذریعے مقامی لوگ کرائے پر دلہن لے سکتے ہیں۔

اس رسم کے تحت اپنے گھر کی خواتین کو امیر افراد کے سامنے پیش کیا جاتا ہے، مقامی میڈیا کے مطابق امیر افراد اگر دلہن نہ ڈھونڈ پائیں تو ان کے لیے اس روایت کو برقرار رکھا گیا ہے۔

جہاں ہر سال ایک مارکیٹ نما تقریب ہوتی ہے، جس میں گھر کے مرد حضرات اپنے ہی گھر کی خواتین کو لاتے ہیں، حیرت انگیز طور پر اس تقریب پر مقامی انتظامیہ بھی روک نہیں لگا پاتی۔

دوسری جانب اس رسم کے مطابق خاتون کے گھر والے کرائے کے ساتھ ایک کنٹریکٹ پر بھی دستخط کراتے ہیں، جبکہ اس کے لیے 10، 50 یا 100 بھارتی روپے کے اسٹیمپ پیپر کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اس کنٹریکٹ کی مدت 1 ماہ سے 1 سال تک ہو سکتی ہے، جبکہ کنٹریکٹ ختم ہونے پر اسے رینیو بھی کرایا جا سکتا ہے۔

ساتھ ہی خاتون کو کنٹریکٹ سے کسی بھی وقت پیچھے ہٹنے کا بھی اختیار ہوتا ہے، تاہم اس پر اسے اور اس کے گھر والوں کو سیکیورٹی ڈپوزٹ جمع کرانا ہوتا ہے۔

اس کنٹریکٹ کے تحت خواتین کے کرائے کے طور پر 15000 بھارتی روپے سے 2 لاکھ روپے تک ادا کیے جاتے ہیں، جبکہ رقم لڑکی کی خوبصورتی پر منحصر ہوتی ہے۔

Related Posts