اسلام آباد :کورونا وائرس کے دوران اچانک ڈاؤن کے دوران سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی جانب سے حکومت سے وطن واپسی کیلئے اپیلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی عرب کے شہر ریاض میں پھنسے پاکستانی رو رو کر حکومت سے اپیل کر رہے ہیں ، متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس سب کچھ ختم ہو چکا ہے ،ویڈیو بیان میں پاکستانیوں نے اپنے تمام حالات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یہاں بہت ہی مشکل میں ہیں ۔
یہاں کے مقامی لوگ بھی ہماری کوئی مدد نہیں کر رہے ہیں ،ہمارے پاس کھانے پینے کو بھی پیسے نہیں ہیں اور ٹکٹ کیلئے بھی ہمارے پاس کوئی رقم موجود نہیں۔متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے جو ٹکٹ لے کر آئے تھے وہ 11سو 20ریال کی تھی اب 22 سو 50ریال کی ہوچکی ہے۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم بے روزگار بیٹھے ہوئے ہیں ،کئی ماہ سے گھر میں والدین بیوی بچوں کو خرچہ تک نہیں بھیج سکے ،سعودیہ میں پاکستانی سفارت خانہ بھی ہماری کوئی مدد نہیں کر رہا ،ہم سفارت خانے کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پہلا اجلاس