خیبر پختونخوا میں طوفان اور شدید بارش سے تباہی، 5 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Violent hailstorm, flood wreak havoc in KP on Eid night; homes crumble
(Image: Dawn)

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں اور شدید بارش نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں دیواریں اور چھتیں گرنے اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں طوفان اور موسلا دھار بارش کے باعث ہولناک حادثات پیش آئے جن میں مجموعی طور پر 5 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ کئی دیگر افراد زخمی ہوئے۔

مردان کے علاقے تخت بھائی میں ایک کمرے کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں جبکہ دیگر مقامات پر دیواریں اور چھتیں گرنے کے واقعات میں 10 افراد زخمی ہوئے، جن میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔

ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں واقع خانقاہ ماربل درنگ کے مقام پر آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

اٹک کے علاقے خوشرو کے گاؤں بہادر خان میں ایک مدرسے کا طالبعلم آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تمام جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

بارش اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد سڑکوں پر درخت گرنے سے آمد و رفت کا نظام متاثر ہوا۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہر سال ملک میں درجنوں افراد طوفانوں اور شدید بارشوں کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے غریب عوام کو ان قدرتی آفات سے بچانے کے لیے عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

Related Posts