پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ابتدائی تجارت کے دوران شیئرز کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جبکہ معاشی تجزیہ کاروں نے اسے پی ٹی آئی کی جانب سے 28 اکتوبر کو لانگ مارچ شروع کرنے کے اعلان کے بعد سیاسی عدم استحکام کے خدشات سے منسلک کیا ہے۔
کاروبار کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک ’کے ایس ای-100 انڈیکس‘ 632 پوائنٹس یا 1.5 فیصد کمی کے بعد 41 ہزار 540 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے ریسرچ سربراہ رضا جعفری نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے 28 اکتوبر کو اسلام آباد تک لانگ مارچ شروع کرنے کے اعلان کی وجہ سے انڈیکس دباؤ کا شکار ہے۔