پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی ،157.46پوائنٹس کی کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX jan 3
PSX jan 3

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دو روزسے جاری تیزی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100 انڈیکس157.46 پوائنٹس کی کمی سے 42323.30پوائنٹس کی سطح پرآگیا ۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی بھرپور خریداری کے باعث ٹریڈنگ کے آغاز سے تیزی دیکھنے میں آئی جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 42835پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا۔

تاہم بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ کے باعث حصص فروخت کا دباؤ بڑھنے کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس کے سبب کے ایس ای100انڈیکس 42077پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر مندی کا رجحان غالب رہا۔

مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس157.46پوائنٹس کی کمی سے 42323.30پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 64.85پوائنٹس کی کمی سے 19473.76پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 98.97پوائنٹس کی کمی سے 29774پوائنٹس پر بند ہوا۔

Related Posts