اسٹاک مارکیٹ میں 666 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 666 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 666 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت صورتحال دیکھنے کو ملی، آج کاروباری روز (جمعہ) کو ٹریڈنگ کے دوران 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر، بینچ مارک انڈیکس 666.12 پوائنٹس یا 1.64 فیصد اضافے کے ساتھ 41,337.00 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کے 152,162,654 حصص کے مقابلے میں آج کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 194,817,148 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ حصص کی قیمت 7.768 ارب روپے رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 342 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا، ان میں سے 221 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 93 میں مسلسل کمی جبکہ 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

پاک سروسز نے فی حصص کی قیمت میں 152.39 روپے کا زیادہ سے زیادہ اضافہ دیکھا، جو کہ 2,193.00 روپے پر بند ہوا، جب کہ دوسرے نمبر پر نیسلے پاکستان رہا جس کی فی حصص قیمت میں 100.22 روپے کے اضافے کے ساتھ 5,400.00 روپے تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4490 روپے کمی

یونی لیور فوڈز نے سب سے زیادہ 1,687.42 روپے فی حصص کی کمی دیکھی جو 20,811.58 روپے پر بند ہوئی۔ اس کے بعد رفحان مکئی 200.00 روپے کی کمی کے ساتھ 8,500.00 روپے پر بند ہوئی۔

Related Posts