اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 279 پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، کاروبار کے دوران 279 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں 279 اعشاریہ 35 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جسے 0.67 فیصد کی مثبت تبدیلی کہا جاسکتا ہے۔ گزشتہ روز 41 ہزار 539 اعشاریہ 94 پوائنٹس کے مقابلے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 41 ہزار 819اعشاریہ 29 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے 15 کروڑ سے زائد فنڈز کی منظوری دے دی

گزشتہ روز13 کروڑ 16 لاکھ 98 ہزار 194 حصص کے مقابلے میں آج مجموعی طور پر 22 کروڑ 14 لاکھ 89 ہزار 432 حصص کا لین دین ہوا جبکہ گزتہ کاروباری روز 3 ارب 89 کروڑ کے مقابلے میں 5 ارب 86 کروڑ مالیت کا کاروبار ہوا۔

 مجموعی طور پر 334 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 196 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 111 کی قیمتوں میں کمی دیکھنے آئی جبکہ 27 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ دیوان سیمنٹ 2 کروڑ 95 لاکھ 59 ہزار 500 حصص کے ساتھ اوّل نمبر پر رہی۔

دیگر چوٹی کی تجارت کرنے والی کمپنیوں میں ورلڈ ٹیلی کام شامل ہے جس نے 2 کروڑ 14 لاکھ 72 ہزار حصص کے ساتھ 1 اعشاریہ 36 روپے فی حصص جبکہ کوہ نور سپننگ نے 1 کروڑ 36 لاکھ 1ہزار حصص کے ساتھ 3اعشاریہ 15 روپے فی حصص کے حساب سے کاروبار کیا۔

پاک سروسز نے سب سے زیادہ 73 اعشاریہ 17 روپے فی حصص اپنے حصص کی قیمت میں اضافہ دیکھا جو 1 ہزار 48 اعشاریہ 77 روپے فی حصص پر بند ہوا جبکہ دوسرے نمبر پر سفائر فائبر کمپنی رہی جس کی فی حصص قیمت میں 72 روپے 60پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

Related Posts