اسٹاک مارکیٹ میں مندی، سرمایہ کار گذشتہ ہفتے 21ارب روپے گنوا بیٹھے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے بدترین مندی چھائی رہی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے بدترین مندی چھائی رہی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر ملا جلا رجحان رہا کے ایس ای 100 انڈیکس 100 پوائنٹس کے اضافے سے 45300 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 21 ارب روپے ڈوب گئے جبکہ 48.76 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔

بڑے پیمانے کی صنعتوں کی 8 ماہ میں شرح نمو بڑھ کر 7.4 فیصد تک پہنچنے اور مثبت معاشی اعشاریوں ، یورو بانڈز کی فروخت سے موصول ہونیوالے ڈھائی ارب ڈالر کے بعد پاکستا ن کے زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 22 کروڑ ڈالر کیساتھ 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے جیسے عوامل نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3 دن کاروباری سرگرمیوں کو بڑھایا اس دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 408.62 پوائنٹس بڑھ گیا۔

این سی او سی اجلاس میں 15 فیصد کورونا کیسز کے حامل علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز سے ملک کے بیشتر شہروں کی بندش کے خطرات سے معیشت میں دوبارہ سست روی ، مقامی و بیرونی قرضوں کے بڑھتے ہوئے حجم سے حکومت کو معیشت کی ترقی کیلئے مالی تعاون میں مشکلات اور سرکلر ڈیٹ و افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرحوں کے منفی اثرات ،ملک بھر میں احتجاجی دھرنوں سے سرمایہ کاروں کو پہنچے والا نقصان سے سرمایہ کار تذبذب کا شکار رہے اور 2 روزہ مندی سے انڈیکس 289.47 پوائنٹس لوز کر گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 119.15پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں انڈیکس 45186.48پوائنٹس سے بڑھ کر45305.63پوائنٹس ہو گیا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 52.87 پوائنٹس کے اضافے سے 18484.91 پوائنٹس سے بڑھکر 18537.78 پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 307909.54 پوائنٹس سے بڑھ کر 30722.28 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تاہم مارکیٹ کے سرمائے میں 21 ارب 83 کروڑ 68 لاکھ 39 ہزار 385 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے 79 کھرب 26 ارب 33 کروڑ 99 لاکھ 33 ہزار 44 روپے سے گھٹ کر 79 کھرب 4 ارب 50 کروڑ 30 لاکھ 93 ہزار 659 روپے ہو گیا ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ19ارب روپے مالیت کے50کروڑ35لاکھ26ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم8ارب روپے مالیت کے17کروڑ35لاکھ 22ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پی ایس ایکس میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس45467.33پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کے سبب ایک موقع پر انڈیکس44757.31پوائنٹس کی کم سطح تک گر گیا تھا۔

مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1905کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے864کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،929میں کمی اور112کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام، ٹی آر جی پاک لمیٹڈ ،غنی گلوبل ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ ،بائیکو پیٹرولیم ،ہم نیٹ ورک ،ایف این ایکوٹیز ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ ،ازگارڈنائن ،ٹی پی ایل کارپوریشن ،غنی گلوبل گلاسز ،نیٹ سول ٹیکنالوجیز ،اٹک ریفائنری ،پی ٹی سی ایل ،سوئی نادرن گیس ،پاک ریفائنری اور فلائننگ سیمنٹ سر فہرست رہے۔

Related Posts