پاکستان اسٹاک مارکیٹ: کاروبار کے دوران مثبت رجحان، 282 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ: کاروبار کے دوران مثبت رجحان، 357 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ: کاروبار کے دوران مثبت رجحان، 357 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے ابتدائی اوقات کے دوران ہی 100 انڈیکس 40 ہزار 500 کی سطح عبور کرگیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران سرمایہ کاروں نے مثبت رویے کا مظاہرہ برقرار رکھا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 357 پوائنٹس کے اضافے کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار 628 پوائنٹس  تک پہنچ گیا۔ 

بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس 40 ہزار 552 کی سطح پر آگیا جس کے مطابق مجموعی طور پر انڈیکس میں 282 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروبار میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اِس وقت 285 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ٹریڈنگ جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد تیزی کا رجحان غالب آگیاجس سے  بدھ کے روز کے ایس ای100انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 481.79پوائنٹس کے اضافے سے 40270.52پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

دو روز قبل  کاروباری کا آغازمنفی زون میں ہوا جس کے سبب ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس 39664.26پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے معاشی صورتحال میں استحکام آنے کے پیش نظر منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری شروع کردی جس سے مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوئی ۔

مزید پڑھیں:   اسٹاک مارکیٹ سرمایہ کاری میں 82 ارب 33 کروڑ 43 لاکھ روپے کا اضافہ 

Related Posts