پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں520پوائنٹس کی کمی،مزید 70 ارب ڈوب گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Stock market plunges over 520 points on coronavirus fears

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال قائم ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مزید 520 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جس کے بعد سرمایہ کاروں کے مزید 70 ارب ڈوب گئے ہیں۔

آج  کاروبار کا آغاز غیر یقینی صورتحال سے ہوا جبکہ کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 38074.16 پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔

پہلے کاروباری روز انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جس سے انویسٹرزکو 160 ارب سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔

دوسرے کاروباری روز انڈیکس میں 285.28 پوائنٹس گر گئے تھے جس کے باعث منگل کو 40 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا تھا۔

آج تیسرے کاروباری روز بھی بدترین مندی دیکھی گئی، جس کے بعد شیئرز مارکیٹ میں مزید 5 حدیں گر گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 520.12 پوائنٹس کی مندی کے باعث انڈیکس 38338.33 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

Related Posts