کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر تیزی کی واپسی، کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 31 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر بحال ہو گئیں۔
حکومت کے بہترین اقدامات کے باعث سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کا اعتماد ایک بار پھر بحال ہونے لگا ہے۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہاغالب۔ ایک موقع پر 100انڈیکس 1ہزار پوائنٹس تک بڑھ گیا۔
تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر 100انڈیکس 866پوائنٹس اضافے سے 31ہزار 837پوائنٹس پر بند ہوا۔اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی واپسی، انڈیکس 866 پوائنٹس بڑھ گیا۔
واضح رہے کہ حکومت کی کاروباری حلقوں کے لئے اقدامات کے باعث سرمایہ کار انویسٹمنٹ کررہے ہیں۔