اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 305 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 47 ہزار 758 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

مارکیٹ میں زبردست اضافے کے بعد سرمایہ کاروں کو 65 ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83 کھرب روپے سے بڑھ گیا جبکہ 72.42 فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔

نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ، پٹرولیم ، فوڈز ، بینکنگ اور اسٹیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور حصص کی خریداری کے سبب کاروباری سرگرمیاں بلندیوں کی جانب گامزن رہی۔

کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 30 انڈیکس 148 پوائنٹس کے اضافے سے 18985 پوائنٹس جبکہ آل شیئرز انڈیکس 32163 پوائنٹس سے بڑھ کر 32417 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مجموعی سرمایہ بڑھ کر 83 کھرب 8 ارب روپے ہوگیا، مجموعی طور پر 486 کمپنیو ں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 352 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،118میں کمی اور 16 میں استحکام رہا۔

Related Posts