پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس میں 92 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 20 feb
psx 20 feb

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 92.87 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 481.65 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوااور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی انڈیکس میں 123 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 92 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 481.65 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 71.44 پوائنٹس کی کمی سے 18 ہزار 721.68 پوائنٹس کی سطح پر جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 45.83 پوائنٹس کی کمی سے 28 ہزار 18.02 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا اور 100 انڈیکس 399.17 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 574.52 پوائنٹس کی سطح پر آگیاتھا۔

Related Posts