کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 232.43 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 249.22 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کے آغاز پر انڈیکس 40,481.65 پرتھا اور ابتدائی 30 منٹ میں 60 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا لیکن یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار معمول سے کم ہونے کے سبب منفی رجحان دیکھا گیا اور 100 انڈیکس 43 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 249.22 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس میں 123.71 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے انڈیکس 18 ہزار 597.97 پوائنٹس کی سطح پر جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 122.87 پوائنٹس کی کمی سے 27 ہزار 895.15 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔