بازار حصص میں کاروبار میں قدرے بہتری کا رجحان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کے روز انٹرا ٹریڈنگ کے دوران مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 290 سے زائد پوائنٹس گر گیا۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس صبح 11 بج کر 30 منٹ تک 291 پوائنٹس گر کر 39 ہزار 541 پوائنٹس پر آگیا جو کہ کل 39 ہزار 832 پر بند ہوا تھا۔

اس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں معمولی بہتری ہوئی اور نماز جمعہ کے وقفے سے قبل 105 کی کمی سے 39 ہزار 726 پوائنٹس پر آگیا۔

انٹر مارکیٹ سیکیورٹیز کے ریسرچ سربراہ رضا جعفری نے کہا کہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں گزشتہ چند دنوں کے مقابلے میں اب تک صورتحال بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کے بارے میں تحفظات اور خدشات کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر بتایا جارہا ہے اور اس بیان اور وضاحت سے مارکیٹ کے استحکام میں مدد مل سکتی ہے۔

Related Posts