اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، کے ایس ای 100انڈیکس میں 116پوائنٹس کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، کے ایس ای 100انڈیکس میں 116پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، کے ایس ای 100انڈیکس میں 116پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 116 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں مندی کا رجحان غالب آگیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس کا زیادہ سے زیادہ حجم 47 ہزار 715 پوائنٹس نوٹ کیا گیا۔

پیر کے روز کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، سب سے کم سطح پر انڈیکس کا حجم 47 ہزار 407 اعشاریہ 85 پوائنٹس پر آیا تاہم بعد ازاں اس میں اضافہ دیکھا گیا۔

آخر کار کاروبار 47 ہزار 447 اعشاریہ 08 کی سطح پر بند ہوا۔ کچھ اداروں نے منتخب شیئرز خرید کر مارکیٹ کو استحکام دینے کی کوشش کی جس سے انڈیکس کچھ وقت تک مثبت رجحان ظاہر کرتا رہا۔

تاہم سرمایہ کاروں پر شیئرز فروخت کرنے کے نفسیاتی دباؤ کے باعث مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب آگیا۔ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 212 اعشاریہ 02 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جو 76 ہزار 754.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای آل شیئر انڈیکس میں 114 اعشاریہ 33 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جو 32 ہزار 428 اعشاریہ 10 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجارتی حجم جو گزشتہ روز تک 50 کروڑ 59 لاکھ 90 ہزار شیئرز پر تھا، 47 کروڑ 49 لاکھ 90 ہزار تک آگیا۔

روزانہ تجارت کا حجم 15 ارب 37 کروڑ سے کم ہو کر 14 ارب 30 کروڑ تک آگیا۔ پاکستان ٹوبیکو اور محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی مالیت میں اضافہ نوٹ کیا گیا جبکہ نیسلے پاکستان اور سفائر ٹیکسٹائل کی شیئرز مالیت میں کمی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایل پی جی ایسوسی ایشن نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا

Related Posts