کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 100 انڈیکس میں انڈیکس 3ہزار 700 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3 ہزار 700 پوائنٹس کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 26 پر ٹریڈ کررہا ہے۔
ماہرین کے مطابق کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی۔
گزشتہ روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا اور 100 انڈیکس 808 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 872 پر بند ہوا۔
دوسری جانب بھارت میں بھی ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی رجحان دیکھا جارہا ہے۔