لاس اینجلس: امریکا کے معروف ہدایتکار اسٹیون اسپیلبرگ نے نیٹ فلکس کیلئے فلم سازی شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت ہر سال فلمیں بنائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق نیٹ فلکس اور فلم ساز اسٹیون اسپیلبرگ نے پیر کے روز ایک معاہدے کا اعلان کیا جس کے تحت سالانہ بنیادوں پر فلم سازی جلد شروع کی جائے گی۔
قبل ازیں اسٹیون اسپیلبرگ ای ٹی، دی ایکسٹرا ٹیرسٹریل، شنڈلرز لسٹ اور سیونگ پرائیویٹ ریان جیسی فلموں میں ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
اکیڈمی ایوارڈز کے انعام یافتہ ڈائریکٹر اسٹیون اسپیلبرگ ایک علیحدہ معاہدے کے تحت یونیورسل پکچرز اور سی ایم سی ایس اے او کیلئے بھی فلمسازی جاری رکھیں گے۔
نیٹ فلکس نے ایک ایسے معاہدے پر اسٹیون جیسے ڈائریکٹر کا انتخاب کیا جب ایمازون اور والٹ ڈزنی جیسی کمپنیاں فلمی صنعت میں اس کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
حال ہی میں فلم ساز اسٹیون اسپیلبرگ نے نیٹ فلکس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جو فلمیں بنیادی طور پر ٹی وی پر دکھائی جاتی ہیں وہ آسکر کی بجائے ایمیز کا ایوارڈ حاصل کرسکتی ہیں۔
فلمساز اسٹیون کا کہنا تھا کہ میری پوری زندگی عوام کو بڑی اسکرین کیلئے فلمیں بنا کر دیتے ہوئے گزر گئی۔ میری خواہش ہے کہ میں محدود دائرے سے نکل کر روابط قائم کروں۔
رواں برس نیٹ فلکس کے پلیٹ فارم پر 70 سے زائد فلمیں نشر کی جائیں گی جسے دنیا بھر کے کم و بیش 20 کروڑ 90 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صنم سعید اور محب مرزا نے خفیہ شادی کر لی، سوشل میڈیا پر چرچے