چین سے شہریوں کو واپس لائے تو کورونا وائرس پر قابو ممکن نہیں رہے گا ، ظفر مرزا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

zafar mirza meeting
zafar mirza meeting

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ چین میں موجود پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لائے تو کورونا وائرس کو قابو نہیں کیا جاسکے گا ، عالمی ادارہ صحت نے بھی اس حوالے سے خبردار کیا ہے۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے اجلاس میں معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کا کورونا وائرس کے حوالے سےکہنا تھا کہ ہمارے پاس بیماریوں سے بچنے سے متعلق کوئی بھی سہولت نہیں۔

ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستانی طلبہ کی صحت اور دیگر سہولیات کے حوالے سے مسلسل حکومتِ چین سے رابطے میں ہیں، کورونا وائرس سے چین میں متاثرہ چاروں پاکستانیوں کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کی حکومت پاکستانی طلبہ کو مکمل تحفظ اور بہتر سہولیات فراہم کر رہی ہے، چین کی فلائٹس 3 فروری سے دوبارہ شروع ہو جائیں گی، اس کے لیے تمام ائیرپورٹس اور اسپتالوں میں مؤثر چیک اپ کے انتظامات کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: دنیا کے مفاد میں یہی بہتر ہے کہ چین سے لوگوں کو نہ نکالیں ، ڈاکٹر ظفر مرزا

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ مشتبہ مسافروں کو مزید چیک اپ کے لیے نگہداشت میں رکھا جائے گا،قومی ادارہ صحت کے لیے پرائمر کٹ فلائٹ منسوخی کے سبب نہیں پہنچ سکی، پرائمر کی حوالگی سے پاکستان میں ہی کورونا کی تشخیص ممکن ہوسکے گی۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس سے اب تک چین میں 213 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 10 ہزار افراد متاثر ہوچکے ہیں اور یہ وائرس چین سے نکل کر اس وقت دنیا کہ 20 ممالک میںپھیل گیاہے۔

Related Posts