اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، سندھ میں15روز کیلئے اسکول بند کرنے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، سندھ میں15روز کیلئے اسکول بند کرنے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا
اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس، سندھ میں15روز کیلئے اسکول بند کرنے سے متعلق فیصلہ آج ہوگا

کراچی سمیت سندھ بھر میں 15 روز کیلئے اسکول بند کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی روک تھام کیلئے اسکول 15 روز کیلئے بند کیے جائیں یا نہیں، اس پر اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِ تعلیم و محنت سعید غنی کو اسکول بند کرنے سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی ہدایت کی ہے۔ حکومت نے برطانیہ سے سندھ آنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

برطانیہ سے کورونا کی نئی قسم کے سندھ منتقل ہونے کے خدشات کے پیشِ نظر ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 723نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 84مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 82ہزار 888 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ 14 ہزار 697افراد وائرس میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے۔کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.4 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 4 ہزار 723 نئے کیسز رپورٹ، 84مزید شہری جاں بحق

Related Posts