اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنا فلسطینی عوام کا فطری حق ہے۔محمود عباس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یروشلم: فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنا مظلوم فلسطینی عوام کا حق ہے جبکہ عالمی برادری کو فلسطین کے حقِ خود ارادیت کا دفاع کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے قطری دارالحکومت دوحہ میں اقوامِ متحدہ کے 5ویں کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس سے خطاب کے دوران عالمی برادری کو مخاطب کرکے کہا کہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنا عوام کا بنیادی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مودی کا  مسلم دشمن اقدام، یونیورسٹی کا مسلم بورڈنگ ہاسٹل سیل

خطاب کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ ہماری عالمی برادری سے اپیل ہے کہ عوام کے خلاف اسرائیل کی دہشت گردی کو ختم کیا جائے۔ دہشت گردی کا حساب لیا جائے اور مقبوضہ علاقے آزاد کرائے جائیں۔فلسطینی عوام کو ظلم کا سامنا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کو 1967 سے ایسے غاصبانہ جرائم کا سامنا ہے جو مسلسل استبدادی شکل اختیار کر رہے ہیں اور عالمی فیصلوں کو روند رہے ہیں۔ اسرائیل مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی شناخت تبدیل کرنے کی کوششوں میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہر حوارہ میں یہودی آباد کار فلسطینیوں پر اجتماعی حملے کر رہے ہیں۔ املاک کو آگ لگائی جارہی ہے۔ ہم اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

Related Posts