پاکستان کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھنی ہوگی، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھنی ہوگی، شیخ رشید
پاکستان کو افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر نظر رکھنی ہوگی، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان کی ہر لمحے بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کا سامنا کرنے کےلیے پاکستان کو ہر اعتبار سے تیار رہنا ہوگا۔

قومی اسمبلی میں افغانستان سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت افغانستان میں 38 سے زیادہ مقامات پر لڑائی جاری ہے جبکہ 24 سو افغان اہلکاروں نے ہتھیاروں کے ساتھ طالبان گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں ہم طورخم میں شینواریز اور پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈہ میں وزیر کو جانے کی اجازت دیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہم محسوس کرتے ہیں کہ آئندہ کے 2 سے 3 مہینے بہت اہم ہیں، ہم سب سیاسی جماعتوں کو افغانستان میں رونما ہونے والی صورتحال کے لیے تیار رہنا چاہے۔

ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ ملک میں موجودہ معاشی صورتحال کی اصل وجہ مہنگے بجلی کے معاہدے ہیں اور اگر ان معاہدوں پر نظر ثانی کرلیا جائے تو سارے مسئلے اپنی موت آپ مر جائیں گے۔

انہوں نے قومی اسمبلی میں حالیہ ہنگامہ آرائی سے متعلق کہا کہ تعلیمی یافتہ طبقے میں اسمبلی کو اچھی نظر سے نہیں دیکھا گیا لیکن خدا کا شکر کہ اب بہتری کی فضا قائم ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم ای پاسپورٹ کے اجرا کرنے والے ہیں اور رواں ہفتے تک زیر التوا تمام ویزے کے معاملات ختم ہوجائیں گے، وزیراعظم عمران خان کو کریڈٹ جاتا ہے کہ تمام ویزے آن لائن ہوگئے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پہلی مرتبہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں نے 9 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیجی اور اگر ایسا نہ ہوتا ہمیں پڑوسی ممالک میں کشکول لے کر جانا پڑتا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں ایک سیاسی ورکر ہوں اور حقیقت یہ ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس تو سارے ہی جاتے ہیں، سب ہی لوگ جاتے ہیں کیونکہ یہ مجبوری ہے جس پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نواز شریف کو جیل میں رکھنا نہیں چاہتی، پیسے دیں جہاں مرضی جائیں، فواد چوہدری

Related Posts