قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، سراج الحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، سراج الحق
قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا۔

جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری ہونے والے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ ملک کی مجموعی معاشی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، 50 فیصد سے زیادہ آبادی مخدوش حالات میں زندگی بسر کررہی ہے۔

سابق سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں بے روزگاری کی شرح اوپر گئی ہے ، حکومت نے صنعت اور زراعت کی بہتری کے لیے کوئی پالیسی تشکیل نہیں دی ہے۔ کورونا کے باعث حالات مزید خراب ہوئے ہیں۔ 

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کسان، مزدور اور تاجر حالات کی وجہ سے پریشان ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اسلامی انقلاب کے لیے راہ ہموار کرنا ہوگی۔

Related Posts