اسلام آباد: الیکشن فنڈز جاری کرنے کے سپریم کورٹ حکم پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ اسٹیٹ بینک اور وزارتِ خزانہ کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ میں جواب آج جمع کرایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی سیاسی حکمتِ عملی کے باعث قومی اسمبلی نے فنڈز جاری کرنے کی منظوری نہیں دی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا تھا کہ الیکشن کیلئے فنڈز جاری کیے جائیں، تاہم حکم پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔
گزشتہ 8 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.56 فیصد کمی ریکارڈ
سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب میں الیکشن منعقد کرانے کے متعلق کیس میں اسٹیٹ بینک کو گزشتہ روز تک 21ارب روپے کے فنڈز الیکشن کمیشن کو جاری کرنے کا حکم دیا گیا، وزارتِ حزانہ اور اسٹیٹ بینک جواب آج جمع کرائیں گے۔
الیکشن کمیشن سے بھی فنڈز وصولی کی رپورٹ طلب کی گئی تھی۔ قومی اسمبلی نے گزشتہ روز قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی جانب سے فنڈز نہ دئیے جانے کی رپورٹ منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فنڈز کا اجراء روکنے کی منظوری دی تھی۔
آج سے 1 روز قبل قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔ قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 21ارب روپے فنڈز دینے کا حکم دیا، ہم نے رقم مختص کردی تاہم اسٹیٹ بینک رقم جاری کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔