اسٹیٹ بینک کا آئندہ 2 ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرحِ سود 7 فیصد رہے گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 8مارچ کو ہوگا
اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 8مارچ کو ہوگا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ 2 ماہ کیئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت شرحِ سود 7 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ آئندہ 2 ماہ کیلئے شرحِ سود 7 فیصد پر برقرار رہے گی جبکہ ڈسکاؤنٹ ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ 

قبل ازیں اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا کہ ملک میں ترسیلات زر مسلسل پانچویں مہینے بھی 2 ارب ڈالرسے زائد رہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اکتوبر 2020 میں 2.3 ارب ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجی۔

سال 2019 کے مقابلے میں بھیجی گئی رقوم میں رواں سال 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔مالی سال 2021 میں ترسیلات زر میں ریکارڈ 9.4 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال سے یہ اضافہ ساڑھے 26 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں، اسٹیٹ بینک

یاد رہے کہ اِس سے قبل  پاکستان اسٹاک ایکس چینج کے ڈائریکر احمد چنائے نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب اسٹاک مارکیٹ بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

اس سے قبل سندھ میں مکمل لاک ڈاؤن کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں، مقامی ٹی وی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی بند ہونیکا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  اسٹاک مارکیٹ بند ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پی ایس ایکس

Related Posts