اسلام آباد: عید الفطر کی تعطیلات کے سلسلے میں 2 سے 5 مئی تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دفاتر بند رہیں گے۔ دونوں اداروں کی جانب سے اعلامیے جاری کردئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کے موقعے پر 2 سے 5 مئی تک تعطیلات کا اعلان سامنے آیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک 2 سے 5 مئی تک بند رہے گا۔
عید سے پہلے خوشیاں ڈبل، تعلیمی اداروں میں کتنے دن کی چھٹیاں ہوں گی؟
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی عید کی تعطیلات پر بند رہے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2سے 5 مئی تک کے ایس ای 100 انڈیکس میں سرمایہ کاری سمیت اسٹاک ایکسچینج کی تمام تر سرگرمیاں بند رہیں گی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل عیدالفطر 2022ء کے موقع پر تعلیمی اداروں میں بھی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ۔ عید الفطر کے موقعے پر طلبہ و طالبات کو بھی لمبی چھٹیاں دے دی گئیں جس سے بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
صدرآل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کے مطابق ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز میں 30 اپریل تا 5 مئی تک عید الفطرکی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے پرائیویٹ اسکولز میں 30 اپریل تا 5 مئی تک عید الفطرکی چھٹیاں ہوں گی، اس دوران تمام تر تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی جبکہ اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز 6 مئی بروز جمعے سے ہوگا۔