ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 82 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی۔اسٹیٹ بینک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شرح سود 15 فیصد پر برقرار، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کردی
شرح سود 15 فیصد پر برقرار، اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کردی

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 82 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ہوئی ہے جس سے ملکی معیشت مزید کمزور ہونے کا خدشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک نے زرِ مبادلہ ذخائر کے متعلق اعدادوشمار جاری کردئیے۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 22 جولائی تک ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر سے 82 کروڑ 69 لاکھ ڈالرز کم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

عالمی معیشت کیلئے آئندہ 12 ماہ بہت اہم ہیں۔گورنراسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 14 ارب 41 کروڑ 46 لاکھ ڈالر تک آگئے جبکہ اسٹیٹ بینک زرِ مبادلہ ذخائر میں 75 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

مرکزی بینک ذخائر 8 ارب 57 کروڑ 51 ڈالر رہ گئے جبکہ 22 جولائی تک کمرشل بینکس کے زرِ مبادلہ ذخائر میں بھی 7 کروڑ 31 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔

واضح رہے کہ قرض اور سود کے علاوہ بونڈز کے سلسلے میں ادائیگیاں بھی زرِ مبادلہ ذخائر میں کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکس کے زرِ مبادلہ ذخائر 5 ارب 83 کروڑ ڈالر تک آگئے ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر نے کہا کہ عالمی معیشت کیلئے آئندہ 12 ماہ بہت اہم ہیں جو ایسے ممالک کیلئے مشکل ہوں گے جن کے پاس آئی ایم ایف کا کور نہیں۔

 گورنر اسٹیٹ بینک نے ہفتے کے روز اپنی پوسٹ کاڈ میں کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال پر سوشل میڈیا پر منفی خبریں بے بنیاد ہیں۔ پاکستان کا موازنہ سری لنکا سے نہیں کیا جاسکتا۔

Related Posts