شہرت نے مجھے عاجز بنادیا ہے، ہادی فردوسی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Stardom made me more humble: Haddy Firdousi

پاکستان شوبز انڈسٹری کا ایک روشن اور چمکتا ستارہ ہادی فردوسی جنہوں نے اپنے جوش و جذبے اور جنون سے دیکھتے ہی دیکھتے سپر اسٹار بننے کا سفر طے کرلیا، لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہادی فردوسی کی ملنسار شخصیت سامنے والے انسان کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے، اپنی شاندار اداکاری سے مداخوں کو اپنی طرف راغب کرنیوالے ہادی فردوسی سے گفتگو کا احوال نذر قارئین ہے۔

ایم ایم نیوز: انڈسٹری میں آپ کو اپنا پہلا بریک تھروکیسے ملا؟
ہادی فردوسی: سچ پوچھیں تو اس صنعت میں داخل ہونا آسان کام نہیں تھا، میں نے پہلے بھی آڈیشن دیئے لیکن سرمد کھوسٹ وہ پہلے انسان تھے جنہوں نے میرے کام کو پہچانا اور مجھے جیو انٹرٹینمنٹ کے لئے پہلا بریک تھرو دیا۔

ایم ایم نیوز: آپ 5 الفاظ میں اپنے آپ کو کس طرح بیان کریں گے؟
ہادی فردوسی: میں پرجوش ہوں، اچھادوست ،بات چیت کرنے والا،ملنساراور فوری فیصلہ کرنیوالا۔

ایم ایم نیوز: آپ کس قسم کے ڈرامے میں اداکاری کرنا پسند کرتے ہیں؟
ہادی فردوسی: مزاحیہ اور رومانوی۔

ایم ایم نیوز: آپ سب سے زیادہ کس سے مرغوب ہیں؟
ہادی فردوسی: میرے بچپن سے ہی میں ہمیشہ تھیٹر ، فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سے متاثر رہا ہوں۔ میں ان اداکاروں سے محبت کرتا تھا جنہوں نے صرف ایک ہی نہیں بلکہ مختلف قسم کے کردار ادا کیے۔ ان عظیم اداکاروں میں سے ایک ہے جس کی میں آج بھی تعریف کرتا ہوں وہ ہیں نصیرالدین شاہ ہیں۔ میرے خیال میں وہ ہمیشہ اپنے کرداروں کے ساتھ انصاف کرتے ہیں۔

ایم ایم نیوز: آپ اپنے کردار کو کس طرح منتخب کرتے ہیں؟
ہادی فردوسی: یہ اسکرپٹ پر منحصر ہے۔ میں ہمیشہ مضبوط اسٹوری اسکرپٹ کا انتخاب کروں گا جس میں ایک متاثر کن پیغام موجود ہو۔

ایم ایم نیوز: کسی ڈرامے کا ایک کردار جسے آپ ادا کرنا پسند کریں گے؟
ہادی فردوسی: میں نے ہمیشہ پاکستان کی مسلح افواج کا حصہ بننے کا خواب دیکھا تھا لیکن کچھ ذاتی امور کی وجہ سے میں آگے نہیں بڑھ سکا لہٰذا میں عہد وفا کے ایک شخص کا کردار ادا کرنا پسند کرتا۔

ایم ایم نیوز: اگر آپ کو کوئی دوسرا کیریئر چننا ہوتا تو وہ کیا ہوگا؟
ہادی فردوسی: ایک جی ڈی پائلٹ۔

ایم ایم: کیا اسٹار بننے کے بعد آپ کی زندگی میں کوئی بدلاؤ آیا؟
ہادی فردوسی: ہاں ، اس نے مجھے زیادہ عاجز بنایا اور میرے صبر کو بڑھا دیا ہے۔

ایم ایم نیوز: اگلے 20 سالوں میں آپ خود کو کہاں دیکھتے ہیں؟
ہادی فردوسی: سب سے پہلے میں یہ چاہتا ہوں کہ بطور اداکار اس صنعت میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالوں۔ایک بار مہارت حاصل کرنے کے بعد میں خود کو اس صنعت کے ایک اہم اداکار کے طور پر دیکھتا ہوں ، میں نئے چیلنجوں کا تجربہ کرنے کے لئے بے چین ہوں ۔

ایم ایم نیوز: آپ کا ڈریم پروجیکٹ کیاہوگا؟
ہیڈی فردوسی: کوئی ایسا پروجیکٹ جو حقیقت سے قریب تر ہو۔

Related Posts