شہباز گل کے ڈرائیور کے اہلخانہ کیخلاف مقدمات واپس لینے کی سفارش

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق آئی جی اسلام آباد کی استدعا مسترد کرتے ہوئے شہباز گل کے ڈرائیور کے اہل خانہ کیخلاف تمام مقدمات واپس لینے کی سفارش کردی۔

شہباز گل کے ڈرائیور کی فیملی سنیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی میں پہنچ گئی۔ پولیس پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کا الزام عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

فیصل آباد،حلقہ این اے 108 سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد

متاثرہ خاتون سائرہ کا کہنا تھا کہ ظلم کے اوپر خاموش نہیں رہنا چاہیے آواز اٹھانی چاہیے مین نے میری فمیلی نے آواز اٹھائی آج ہم یہاں پر پہنچے ہیں۔

آئی جی اسلام أباد نے الزامات بے بنیاد قرار دیتے ہوئے وضاحتیں پیش کیں اور زیر سماعت مقدمے پر سفارشات نہ دینے کی استدعا کی تاہم کمیٹی نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے انسانی حقوق کی پاسداری بہرحال سب سے پہلے ہے۔

لیگی سینیٹرمشاہد حسین کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی دور حکومت میں انہوں نے زیادتی کی ہے ظلم کیا ہے تو وہ بھی غلط تھا اور اگر اس دور میں ہو رہا ہے تو بھی غلط ہے۔

چیئر پرسن انسانی حقوق کمیشن ربیعہ آغا کا کہنا تھا کہ جلیوں میں خواتین کو بچوں کے ساتھ حراست میں رکھا جانا سنجیدہ معاملہ ہے اس پر قانون سازی کی جائے، قائمہ کمیٹی نے اس حوالے سے جیلوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔

Related Posts