توہین پارلیمنٹ بل لانے کی تیاری، قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سرکاری ملازمین سراپا احتجاج، بجٹ سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی سخت
سرکاری ملازمین سراپا احتجاج، بجٹ سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی سخت

اسلام آباد: وفاقی حکومت توہینِ عدالت کے مقابلے پر توہینِ پارلیمنٹ بل لانے کیلئے تیار ہوگئی، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کے آج ہونے والے اجلاس میں توہینِ پارلیمنٹ بل کے مندرجات پر گفت وشنید ہوگی۔ بل کے مسوّدے کو حتمی شکل دینے کے بعد قومی اسمبلی میں جلد پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ  بل کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج ہوگی

خیال رہے کہ عدالتِ عظمیٰ میں چیف جسٹس کے اختیارات میں کمی کے حوالے سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر بل کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔

 سپریم کورٹ کا 8 رکنی لارجر بینچ سپریم کورٹ بل 2023 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت آج دوپہر ساڑھے 12 بجے دوبارہ شروع کرے گا۔ ہفتے کے روز سماعت سے متعلق روسٹر جاری کردیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پراسیجر بل کی سماعت کیلئے 8 رکنی بینچ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس سیّد مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔

 

Related Posts