اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے پنجاب سمیت ملک کے 2 صوبوں کیلئے الیکشن فنڈ دینے کا بل مسترد کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی اراکین نے منی بل کو اتفاقِ رائے سے مسترد کردیا۔ وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
حکومت کراچی کو گندم کیلئے فری ہینڈ دے۔ فلور ملز کا مطالبہ
وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے سخت پروگرام کا شکار ہے۔ فنڈ کی قلت اور بھاری خسارے کا سامنا ہے۔ حکومت کے پاس مختص بجٹ کے علاوہ اضافی فنڈز دستیاب ہی نہیں۔ فنڈز کی فراہمی آئی ایم ایف پروگرام سے تجاوز کے مترادف ہے۔
عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ خسارے تک محدود رہنا چاہتی ہے۔ ممبر کمیٹی خالد مگسی نے کہا کہ مالی مشکلات سیلاب سے متاثرہ بلوچستان اور سندھ کی امداد نہ ملنے کا سبب بنیں۔ انتخابات کیلئے رقم کا اجراء دونوں صوبوں میں مایوسی کا باعث بنے گا۔
چیئرمین قیصر شیخ نے کہا کہ ہم تاریخ کے بد ترین معاشی بحران سے گزر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ اجلاس میں نہ آئے تو چیئرمین شپ سے مستعفی ہوجاؤں گا۔13 فیصد ہاٹ منی ڈالر سے امیر ترین لوگوں کوفائدہ پہنچا۔ کمیٹی کو تفصیلات فراہم کریں۔ اختیارات وزیرِ خزانہ کے پاس ہیں۔