بلاول بھٹو کے آج پاراچنار میں خطاب کیلئے تیاریاں مکمل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Stage set for Bilawal Bhutto’s address at Parachinar today

پاراچنار:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جلسہ عام سے خطاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

عوامی جلسہ کیلئے پاراچنار میں واقع اسپورٹس کمپلیکس کو پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈوں اور بینرز سے سجا دیا گیا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سیاسی قوت کا مظاہرہ کرینگے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاراچنار میں جلسے سے خطاب کرنے سے روک دیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو کو نوٹس بھی جاری کیا تھا۔

مزید پڑھیں:سیاسی طاقت کے مظاہرے کیلئے (ن) لیگ کے قافلے اسلام آباد روانہ

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مانسہرہ کے عوامی اجتماع میں شرکت کے بعد انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے نوٹس میں کہا ہے کہ 31 مارچ کو خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے قبل وارننگ دینے کے باوجود وزیراعظم عمران خان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے خلاف ورزی پر اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لیے وزیر اعظم خان کو 28 مارچ کو طلب کیا ہے۔

Related Posts