سندھ حکومت کا کماؤ پوت ایس ایس پی فدا حسین جانوری پھر سے چارج سنبھالنے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SSP Fida Hussain Janwari ready to take charge again

کراچی:سندھ حکومت نے متنازع ایس ایس پی فدا حسین جانوری کو ایک بار پھر سے شہر میں تعینات کرکے کمائی کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔

ذرائع کے مطابق امریکا سے واپس پاکستان آنے کے بعد سندھ حکومت ایک بار پھر ایس ایس پی فدا حسین جانوری کو شہر قائد میں تعینات کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی فدا حسین جانوری بلوچستان سے چھالیہ کراچی اسمگل کرکے سندھ حکومت اور بلاول ہاؤس کو پیسہ پہنچانے میں ملوث تھا، نگراں دور حکومت میں پولیس میں کرپٹ افسران کیخلاف آپریشن کے دوران ایس ایس پی فدا حسین جانوری امریکا فرار ہوگیا تھا۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہےکہ فدا حسین جانوری کو ملک سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران کراچی ایئر پورٹ پر روکا گیا تھا جس پر ایس ایچ او کلیم موسیٰ اور ڈی آئی جی عرفان بہادر نے بیرون ملک فرار کروایا تھا۔

ایس ایس پی فدا حسین جانوری کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں غیر قانونی چھالیہ کی ترسیل میں سب سے بڑا ہاتھ ایس ایس پی فدا حسین جانوری کا تھا اور اس غیر قانونی عمل سے حاصل ہونے والے پیسے میں بلاول ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کا بڑا حصہ ہوتا تھا۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی فدا حسین جانوری انتہائی منفی شہرت رکھتے ہیں۔ ان کے حوالے سے مشہور ہے کہ پوش علاقے میں واقع نجی ہوٹل میں ان کیلئے ایک ایگزیکٹو کمرہ ہمیشہ بک ہوتا تھا ۔

ایس ایس پی فدا حسین جانوری کے بیٹر زوار حسین کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ یومیہ 65 لاکھ روپے سے زائد بیٹ جمع کرکے ایس ایس پی فدا حسین جانوری کو پیش کرتا تھا۔

بلوچستان سے کراچی چھالیہ اسمگل کرنے میں سنی نامی شخص کا نام سر فہرست ہے جو چھالیہ کے تمام ڈیلرز سے بھتہ جمع کرکے ایس ایس پی فدا حسین جانوری کے بیٹر زوار حسین کو دیتا تھا ۔

کچھ عرصہ قبل کراچی میں کرپٹ کسٹم افسران کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آئیں تھیں، چھالیہ کی ترسیل کے تنازعہ میں کسٹم افسران کی طرف سے ایس ایس پی فدا حسین جانوری کا نام سامنے آنے کے بعد فدا حسین جانوری ملک سے فرار ہوئے تھے۔

سندھ میں دوبارہ پیپلزپارٹی کی حکومت کے قیام کے بعد متنازع ایس ایس پی فدا حسین جانوری کو کراچی کے اہم ضلع میں تعینات کرکے پیسہ کمانے کیلئے تیاری کرلی گئی ہے اور ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بہت جلد ایس ایس پی فدا حسین جانوری کو تعینات کرنے کا امکان ہے۔

Related Posts