کڑاھی بنائیں یا بریانی! عید کی چھٹیوں کے دوران گیس بند نہیں ہوگی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
SSGC issues gas supply schedule for Karachi during Eidul Adha
FILE PHOTO

ایس ایس جی سی نے عید الاضحی کے دوران کراچی کے لیے خصوصی گیس سپلائی شیڈول جاری کردیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے عید الاضحی کے موقع پر کراچی کے شہریوں کی سہولت کے لیے گیس کی فراہمی کے خصوصی شیڈول کا مقصد تہوار کے دوران معمول سے بہتر گیس دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق جمعہ 6 جون یعنی عید کی رات گیس کی معمول کی بندش جو رات 9 بج کر 30 منٹ پر ہوتی ہے، اسے بڑھا کر رات 12 بجے تک کر دیا جائے گا تاکہ شہری تیاریوں میں آسانی محسوس کریں۔

ہفتہ 7 جون کو یعنی عید کے پہلے دن صبح 5 بجے گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی اور دن بھر کسی تعطل کے بغیر جاری رہے گی۔

اسی طرح اتوار 8 جون (عید کا دوسرا دن) اور پیر 9 جون (عید کا تیسرا دن) کو بھی گیس کی فراہمی بلا تعطل جاری رہے گی۔ خاص طور پر پیر کے دن، گیس کی فراہمی رات 12 بجے تک جاری رہے گی۔

ترجمان کے مطابق، معمول کی گیس لوڈشیڈنگ کا نظام منگل 10 جون سے دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔

ایس ایس جی سی کی جانب سے یہ فیصلہ عید کے دوران شہریوں کو پکوان اور قربانی کے دیگر انتظامات میں آسانی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ تہوار کے لمحات خوشگوار اور پرسکون گزارے جا سکیں۔

Related Posts