سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس فیلڈز سے مزید گیس کی کمی سامنا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس فیلڈز سے مزید گیس کی کمی سامنا
سوئی سدرن گیس کمپنی کو گیس فیلڈز سے مزید گیس کی کمی سامنا

سوئی سدرن کو مختلف فیلڈز سے گیس کی فراہمی میں 65 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے، گیس لائن پیک بری طرح متاثر ہونے سے سندھ اور بلوچستان میں گیس سسٹم میں پریشر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس جی سی کو کو اب بھی مختلف گیس فیلڈز سے مزید 20 MMSCFD کی کمی ہو گئی ہے۔ ایس ایس جی سی نے صنعتون کی گیس بندش کا شیڈول تبدیل کر دیا۔

ہفتے اور اتوار کے بجائے جمعے اور ہفتے کو صنعتوں کیپٹو پاور جنریشین یونٹس کی گیس فراہمی بند رہے گی۔

ایس ایس جی سی کے مطابق صنعتوں اور کیپٹو پاور کی گیس بندش جمعہ 12 جنوری صبح 8ببجے سے اتوار 14 جنوری صبح 8 بجے تک 48 گھنٹوں کے لئے ہوگی۔

شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا

سندھ کے تمام سی ین جی اسٹیشنز ہفتہ 13 جنوری 8 بجے صبح سے پیر 15 جنوری صبح 8 بجے تک 48 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔

Related Posts